اراضی کے بدلے اراضی نہ دینے پر کسان نے سرکاری اسکول کو مقفل کردیا

   

حیدرآباد 27فروری(یواین آئی)اراضی کے بدلے اراضی نہ دینے پر کسان نے سرکاری اسکول کو مقفل کردیا۔یہ واقعہ ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔ ضلع کے موگوڈم پلی میں اسکول کی تعمیر کیلئے کسان بکنا سے 2001میں حکومت نے دس گنٹے اراضی حاصل کی تھی اور اتنی ہی اراضی اس دوسرے مقام پر الاٹ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جو 23سال بعد بھی پورا نہ ہوا ۔

کسان نے شدید برہمی کے عالم میں اسکول پہنچ کر اس کو مقفل کردیا۔اس کسان کے بیٹے اور بہو نے کہا کہ سرکاری عہدیداروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں وہ کرائے کے مکانات میں رہنے کیلئے مجبور ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ قفل اُس وقت تک نہیں کھولاجائے گا جب تک انہیں متبادل اراضی الاٹ نہیں کی جاتی۔