ارجنٹائن پولیس میں یوگا کی مشق

   

نئی دہلی: دنیا میں یوگا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر ارجنٹائن کی پولیس اب اپنے پولیس اہلکاروں کو یوگا کی مشق کرائے گی۔ اس کے لیے ارجنٹائن پولیس نے ارجنٹائن میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر یوگا کے لیے ایک تربیتی پروگرام تیار کیا ہے ۔ تربیتی ورکشاپ 23 مارچ سے شروع ہوگی۔ اس کا مقصد یوگا کی مشق کو فروغ دینا ہے تاکہ تناؤ کو دور کرنے اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے جسمانی، ذہنی اور جذباتی سوچ کو فروغ دیا جا سکے ۔ آئی یو پی ایف اے کے طلباء، فیکلٹی، گریجویٹس اور عملے میں یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ، اسکول آف کیڈٹس، اسکول آف این سی او اور ارجنٹائن فیڈرل پولیس کے ایجنٹ شامل ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوگا ارجنٹینا میں کئی برسوں سے رائج ہے ۔ ایسے میں یوگا میں دلچسپی اور ہندوستانی ثقافت میں بیداری پچھلے کچھ برسوں میں تیزی سے بڑھی ہے۔