ارجنٹینا میں تعلیمی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج

   

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں تعلیم کے شعبے میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں طلباء اور اساتذہ نے دارالحکومت بیونس آئرس کی سڑکوں پر جمع ہو کر احتجاج و مظاہرہ کیا۔مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کی ترقی کے لئے اخراجات میں کٹوتی کی مخالفت کرنے اور حکومت سے تعلیم کو مفت رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین گزشتہ روز بیونس آئرس کی سڑکوں پر جمع ہوئے ۔اسی طرح کے مظاہرے ارجنٹینا کے دیگر شہروں میں بھی ہوئے ۔
یوکرین کے ڈرون حملے سے روسی ایندھن کے ٹرمینل میں آتشزدگی
ماسکو: روس کے اسمولینسک علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کے ڈرون حملے سے ایندھن اور توانائی کی تنصیب میں آگ لگ گئی۔ اسمولینسک علاقے کے گورنر واسیلی انوکھن نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔گورنر نے ٹیلی گرام پر کہا ‘‘اس علاقے پر ایک بار پھر یوکرین کی بلا پائلٹ فضائی گاڑیوں (ڈرونز) نے حملہ کیا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ روسی ہنگامی حالات کی وزارت کے ملازمین سائٹ پر کام کر رہے ہیں اور رہائشیوں کو پرسکون رہنے کو کہا گیا ہے ۔