ارجنٹینا میں 6.4 کیشدت کا زلزلہ

   

بیونس کرس : جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں 6.4 کی شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔امریکن جیولوجیکل سروینے اطلاع دی ہے کہ 589 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کا مرکز سانتیاگو دیل ایسترو شہر سے 116 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے چلی کے آریکا، پاریناکوٹا، تاراپاکا اور اینٹوفاگاستا کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔