پوروریم (گوا)۔ ارجن تنڈولکر نے اپنے لیجنڈری والد سچن تنڈولکر کی تقلید کرتے ہوئے اپنے رانجی ٹرافی ڈیبیو پر سنچری بنائی جب انہوں نے یہاں گروپ سی کے ایک مقابلے میں راجستھان کے خلاف گوا کے لیے سنچری بنائی۔ پانچویں وکٹ کے گرنے پر بیٹنگ کیلئے آئے 23 سالہ ارجن نے راجستھان کے خلاف یہاں گوا کرکٹ اسوسی ایشن اکیڈمی گراؤنڈ میں میچ کے دوسرے دن اپنی سنچری مکمل کی۔ سچن نے11 دسمبر 1988 کو وانکھیڑے میں گجرات کے خلاف بمبئی کے لیے اپنے رنجی ٹرافی کے ڈیبیو پر ناٹ آؤٹ 100 رنز بنائے اس وقت ان کی عمر 15 سال اور 232 دن تھی۔ ارجن جو منگل کو میچ کے پہلے دن اسٹمپ پر چار رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، ایک اچھی طرح سے قابو پانے والی اننگز کے ساتھ تین ہندسوں کے نشان تک پہنچے ۔