ارجن سنگھ نے ٹی ایم سی چھوڑ دیا

   

کولکاتا: ممبرپارلیمنٹ ارجن سنگھ نے آج واضح کردیا ہے کہ وہ بیرک پور سے ہی لوک سبھا کا انتخاب لڑیں گے ۔تاہم انہوں نے پارٹی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے کہ وہ کس پارٹی سے امیدوار ہوں گے ۔ترنمو ل کانگریس سے ناراض ارجن سنگھ نے منگل کو اپنے دفترسے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تصویر ہٹادی ہے اور اس کی جگہ مودی کی تصوریر لگادی ہے ۔اس کے بعد سے ہی ان کے بی جے پی میں واپسی کی خبر گردش کررہی ہے ۔آج تو انہوں نے کہا کہ وہ پارتھا بھوٹک کے خلاف بیرک پور میں مقابلہ کریں گے ۔