ارجن منڈا آج جمشید پور میں آدی مہوتسو کا افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی : مرکزی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا ہفتہ 7 اکتوبر کو جھارکھنڈ کے جمشید پور میں قومی قبائلی تہوار ‘آدی مہوتسو’ کا افتتاح کریں گے ۔قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق قبائلی کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) کی طرف سے 7 سے 16 اکتوبر تک آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں ایک بہت بڑا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔قبائلی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا اور مسٹر بشویشور ٹوڈو بھی میلے میں شرکت کریں گے ۔‘آدی مہوتسو’ قبائلی امور کی وزارت کا ایک سالانہ اقدام ہے جو قبائلی صنعت کاری، دستکاری، ثقافت، کھانوں، تجارت اور قدیم روایتی فنون کے جذبے کا جشن ہے ۔ یہ ملک بھر کے قبائل کے متمول اور متنوع ورثے کو پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے ۔اس بار پنڈال میں 150 سے زائد اسٹالز کے ساتھ ایونٹ میں قبائلی فنون، دستکاری، قدرتی مصنوعات اور مزیدار کھانے شامل ہوں گے ۔ مہوتسو تقریباً 336 قبائلی دستکاروں اور فنکاروں کی میزبانی کرے گا۔