ارجینٹینا نے 7جون تک بڑھایا لاک ڈاؤن

   

بیونس آئرس،24 مئی(سیاست ڈاٹ کام)ارجینٹینا نے ملک میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن کو روکنے نافذ لاک ڈاؤن کو سات جون تک بڑھا دیا ہے ۔صدر البرٹو فرنانڈیز نے اعلان کیا کہ ملک میں 20 مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کو سات جون تک بڑھایا جارہا ہے ۔انہوں نے ٹویٹر پر نشر ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم لازمی آئیسولیشن کی مدت سات جون تک بڑھائیں گے ۔جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ارجینٹینا میں جمعہ کو کورونا وائرس متاثرین کے ایک دن میں سب سے زیادہ 718 نئے معاملے سامنے آئے ۔اس سے ملک میں متاثرین کی کُل تعداد 11,000 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ملک میں اس انفیکشن سے 400 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔