اردغان۔ زرداریٹیلی فونک بات چیت

   

انقرہ / اسلام آباد : صدر رجب طیب اردغان نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔صدر کے اطلاعاتی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران صدر اردغان نے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر اردغان نے اس موقع پر کہا کہ جلد ہی منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس سے مثالی دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں جانیں گنوانے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صدر اردغان نے صدرزرداری کو شب برات اور آئندہ عید الفطر کی مبارکباد بھی دی۔