اردغان اور ٹرمپ شام میں سکیورٹی زون بنانے پر متفق

   

انقرہ ،21جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ شمال مغربی شام میں سکیورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت کو تیزی سے آگے بڑھانے پر متفق ہوگئے ہیں ۔ترکی انظامیہ نے اتوار کو کہا،آج ترکی کے صدر نے امریکی صدر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ۔مسٹر ایردوان نے کہاکہ ترکی شام کے منبج علاقے میں کرد ورکرزپارٹی ،کرد پیپلز پروٹکشن یونٹ (پی کے کے ۔وائی پی جی) کو عدم استحکام پیداکرنے سے روکنے کے لیے فوری طورپر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے ۔دونوں لیڈروں نے شام میں سکیورٹی زون بنانے سے متعلق بات چیت میں تیزی لانے پر اتفاق کیاہے۔ دونوں ممالک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے بچے کھچے شدت پسندوں کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانے پر متفق ہوئے ہیں ۔