اردغان مصر کے دورہ پر

   

قاہرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان آج، 12 سال کے بعد، مصر کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔ صدر اردغان دارالحکومت قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔مذاکرات کے ترجیحی ایجنڈے کا موضوع ترکیہ۔ مصر باہمی تعلقات میں فروغ ہو گا۔مذاکرات میں اعلیٰ سطحی دو طرفہ تعاون میکانزم کی بحالی کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تجارت، دفاع، توانائی اور سیاحت جیسے مختلف شعبوں میں موجود امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی۔

سری لنکا میں عام انتخابات 2025 میں ہوں گے
کولمبو: بدترین معاشی و سیاسی بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے، انتخابات آئندہ برس ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔