اردغان کیخلاف 7 سال قبل تنقید ،نوجوان لڑکی کے خلاف اب مقدمہ

,

   

استبول۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان لڑکی کی جانب سے 7 سال قبل کی جانے والی تنقید پر ترکی صدر کی جانب سے مقدمہ شروع کیا گیا ہے۔ ڈالیا کویورگا نامی ایک لڑکی نے 17 سال کی عمر میں آج سے سات سال قبل ٹویٹر پرایک چھوٹی سے پوسٹ میں طیب ایردوغان کی سیاسی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ان پرتنقید کی تھی۔ڈالیا کو ترک پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے وکیل احمد اوزال نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے ان کی موکلہ کے خلاف ازمیر پراسیکیوٹر جنرل کے پاس فوج داری مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔اس مقدمہ میں ریپبلکن پیپلز پارٹی کے 3 دیگر ارکان کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ انہوں نے صدر کی بھی توہین کی ہے۔ مقدمہ کاسامنا کرنے والے ارکان میں ازمیر میں پارٹی کی برانچ کے نائب سربراہ یاسین ارگل کے علاوہ پارٹی کے گزمیر کے میئر خلیل اردہ کے علاوہ صوبہ ازمیر کے ممبر جینر گل کے ڈیلا کوئورگا اور کرابگلر میونسپل کونسل کے ممبر اور ازمیر میں پارٹی سے وابستہ نوجوان تنظیموں کے سکریٹری کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ترک اخبار حریت کے مطابق صدر پرتنقید سے متعلق مقدمہ کے سامنے آنے کے بعد طیب ایردوغان عوامی حلقوں میں مزید تنقید کا سامنا کررہے ہیں۔