استنبول : صدر رجب طیب اردغان نے ترکیہ کے سرکاری دورے پر آنے والے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کی۔صدر اردغان نے قطر کے امیر شیخ تمیم سے استنبول میں دولماباہچے کے اموری آفس میں ملاقات کی۔بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کے بعد اردغان اور الا ثانی نے ترکیہ -قطر اعلی حکمت عملی کمیٹی کے 8ویں اجلاس کی صدارت کی، جس میں دونوں ممالک کے متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔وزیر خارجہ مولود چاووش اولو اور قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الا ثانی نے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔