اردن میں خوفناک حادثہ، 9 افراد ہلاک

   

امان : اردن کے مشرق میں مفرق گورنری کے علاقے شمالی بادیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ حادثہ دو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ جن میں سے ایک اس علاقے کے کھیتوں میں کام کرنے والے شامی کارکنوں کو لے جا رہی تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ بغداد انٹرنیشنل روڈ کے جنوب میں کھیتوں کی طرف جانے والی ثانوی سڑک پر پیش آیا۔ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ متاثرین کو 3 اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ شمالی بادیہ کے سرکاری اسپتال ، معارف سرکاری اسپتال اور کنگ طلال ملٹری ہسپتال ہیں۔