عمان :اردن کے دارالحکومت عمان میں درجنوں اردنی کارکنوں اورعام شہریوں نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ احتجاج کرنے والے شہریوں نے بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،متعدد سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی غاصب ریاست سفارت خانے کے قریب دھرنا دیا۔انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔نماز جمعہ کے بعد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قابض ریاست کے جرائم کی مذمت کی ہے۔انہوں نے اردنی حکومت، مسلم امہ، عرب ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے منظم جرائم پرجرات مندانہ موقف اختیار کرے۔