حیدرآباد ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء اتوار کو صبح 10 بجے دن شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تمام مراکز پر ہال ٹکٹ اور میٹریل روانہ کردیا گیا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض کے پرچے جاری ہوگئے یہ تحریری امتحان ہوگا ۔ اس امتحان میں ایسے طلبہ و اشخاص شریک امتحان ہوں گے جنہوں نے اردو لکھنا پڑھنا سیکھا ہے ۔ انچارج امتحانات ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن کے بموجب ہر عمر کے افراد مرد و خواتین شریک ہوں گے چونکہ امتحانات میں شریک ہونے کی کوئی عمر کی قید نہیں ۔ بس جنہوں نے ہمارے مراکز سے اردو سیکھا ہے وہ امتحان دے سکتے ہیں ۔ اگر کسی مرکز کو میٹریل نہ مل سکا ہو تو فون نمبرات 8367043856 ۔ 24744180 ۔ 24744114 پر ربط کریں ۔۔