اردو میڈیم خصوصی ڈی ایس سی اعلامیہ کی اجرائی ضروری

   

حکومت سے نمائندگی کرنے رکن اسمبلی کورٹلہ ودیا ساگر راؤ سے آئیٹا کے وفد کی خواہش

کورٹلہ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ( آئیٹا) کورٹلہ یونٹ کا ایک وفد مسرز محمد آصف خان صدر محمد فصیح الدین جنرل سکریٹری کی قیادت میں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ بی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی کورٹلہ مسٹر کلوانٹلہ سنجے سے ایم ایل اے کیمپ آفس میں خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور انہیں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کورٹلہ یونٹ کی جانب سے میمورنڈم پیش کیا ۔ جس میں ریاستی حکومت سے ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیم اسکولوں میں کئی سال سے جو جائیدادیں مخلوعہ ہیں ان مخلوعہ جائیدادوں کو مکمل طور پر بھرتی کرنے کیلئے اردو میڈیم اسپیشل ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرنے کی اپیل کی ۔ ٹی آر ٹی میں ریاستی سطح پر محفوظ زمرہ میں 535 جائیدادیں قابل امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی نہیں ہوئی تھی ۔ اس ڈی ایس سی 2023 میں کوالیفائی ہوئے 535 جائیدادوں کو اس DSC میں کوالیفائی کرتے ہوئے بھرتی کرنے کی اپیل کی ۔ ڈی ایس سی 2023 کے اعلامیہ میں ضلع جگتیال کو تمام زمروں سے متعلق 25 اردو میڈیم پوسٹ منطور ہوئے ۔ جن میں اردو میڈیم کوالیفائیڈ مسلم امیدوار بی ای سی اور او سی پوسٹ صرف 18 ہیں اور بقایا 14 جائیدادیں اردو میڈیم کوالیکفائڈ امیدوار جو دستیاب نہیں ہیں اور جو بی سی اے ، ایس ٹی ، ایس سی ہیں ۔ لہذا ان 14 ریزرو جائیداد کو ڈی ریزرو کرتے ہوئے بی سی ای ، او سی میں تبدیل کیا جائے ۔ ریاستی حکومت سے اردو میڈیم اسپیشل ڈی ایس سی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انصاف کرنے کی اپیل کی گئی اردو میڈیم جائیدداوں کی تعداد میں ا ضافہ کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کرنے کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کیلئے رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے اپیل کی گئی ۔ اس وفد میں صدر آئیٹا کورٹلہ یونٹ محمد آصف خان کے ہمراہ آئیٹا کے ممبرس مولوی نجم الدین زاہد ، مولوی واجد مولوی حمید اللہ خان ، مولوی محمد یوسف علی ، مولوی محمد سلیم ، مولوی افتخار احمد مولوی عابد موجود تھے ۔