حیدرآباد /27 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نئی دہلی کی حسب ہدایت مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں وکست بھارت ایٹ 2024 آئیڈیاز پورٹل کی شعور بیداری مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی ۔ اس مہم کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ برادری کو وکست بھارت ایک 2024 کے متعلق اپنے خیالات اور نقطہ نظر حکومتی ویب سائیٹ innovateindia.mygov.in تک پہونچانے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس کے علاوہ وکست بھارت کے نعرے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا سیلفی پوائنٹ بھی تیار کیا گیا جہاں پر طلبہ وزیر اعظم کے ساتھ سیلفی لے کر اپلوڈ کرسکتے ہیں۔
شعور بیداری مہم کے تحت یونیورسٹی کے مختلف مقامات جیسے کیفٹیریا ہاسپٹل ، لائبریری وغیرہ پروکسٹ بھارت کے کیو آر کوڈ پر مبنی پوسٹر بھی لگائے گئے ۔ طلبہ کو اس سلسلے میں ردعمل کا اظہار کیلئے ایک کمپیوٹر بھی مختص کیا گیا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی جانب سے اس مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا گیا ۔