اردو یونیورسٹی میں آج سے دو روزہ قومی کانفرنس

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مرکز برائے مطالعات نسواں و سنٹر فار ڈیولپمنٹ پالیسی اینڈ پریکٹس کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس کا 6 تا 8 جون اہتمام کیا جارہا ہے جس کا موضوع ’ صنف اور شمولیت ‘ ہے ۔ گونج، صفائی، ساہتیہ ٹرسٹ، ڈیجیٹل امپاورمنٹ فاؤنڈیشن و سواچنا پرینور کے اشتراک سے کانفرنس منعقد ہوگی۔ پروفیسر امیتابھ کنڈو سینئر فیلو آر آئی ایس، پرفیسر افروز عالم، حسینہ کاربیہ، اسامہ منظر مباحثہ کے پیانلسٹ ہونگے جبکہ پروفیسر عامر اللہ خاں ماڈریٹر ہونگے۔ مختلف پیانل مباحثہ میں ملک بھر کے ماہرین تعلیم اور سماجی قائدین خواتین کی صحت ، تعلیم جیسے مسائل پر اظہار خیال کریں گے۔ر