اردو یونیورسٹی میں آج ’ ’ یوم اساتذہ ‘‘ اہم شخصیتوں کو ’ ستارہ اُردو ‘ اعزاز

   


حیدرآباد۔/4ستمبر،( سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں کل 5 ستمبر کو یوم اساتذہ جشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سروے پلی رادھا کرشنن کی یاد میں ہر سال یوم اساتذہ تقاریب منائی جاتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ پروفیسر آمنہ کشور سابق ڈین اردو یونیورسٹی بعنوان’’ 21 ویں صدی میں اساتذہ کو درپیش چیلنجس ‘‘ لکچر دیں گی۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود خیرمقدم کریں گے۔ اس موقع پر مرکز برائے مطالعات برائے اردو ثقافت کے زیر اہتمام اردو زبان، ادب و تہذیب میں منفرد خدمات انجام دینے والی شخصیتوں کو ’’ ستارہ اُردو‘‘ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ محترمہ لکشمی دیوی راج، ڈاکٹر سید جعفر امیر رضوی، شاہد حسین زبیری، ڈاکٹر اودیش رانی باوا اور محمد مظہر الزماں خاں کو یہ اعزاز دیا جائے گا۔ پروگرام کا یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل پر راست ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ر