اردو یونیورسٹی میں مولانا آزاد تقاریب کا 3 نومبر سے آغاز

   

حیدرآباد۔/31اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نیشنل اردو یونیورسٹی میں ’یوم مولانا آزاد تقاریب‘ 2021 کا 3 تا 11 نومبر انعقاد عمل میں آئے گا۔ 3 نومبر کو 10 بجے دن مانو ماڈل اسکول فلک نما میں افتتاحی اجلاس منعقد ہوگا جس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کفیل احمد ہوں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن صدارت کریں گے۔ 11 نومبر کو ’ یادگاری خطبہ ‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوگا۔ 10 نومبر کو پروفیسر سید عین الحسن انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے ڈیجیٹل پیشرفت کا افتتاح کریں گے۔ر