ارزاں فروشی کے چاول کی بلیک مارکیٹنگ

   

رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کا سنسنی خیز انکشاف ، تحقیقات کا مطالبہ
بودھن۔ 20 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے سوشیل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں ارزاں فروشی کی دوکانات کو سربراہ کئے جانے والے چاول بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا رائس ملرس پر الزام عائد کیا۔ اس مبینہ دھاندلیوں میں پولیس اور محکمہ مال کو برابر کا شریک قرار دیا۔ ایم ایل اے بودھن کے اس سنسنی خیز بیان پر مقامی و ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ شکیل عامر نے چیف منسٹر تلنگانہ سے غریب افراد کو سربراہ کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے گروہ کو بے نقاب کرنے محکمہ سی ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کی خواہش کی اور بلیک مارکیٹنگ کے ذریعہ حکومت کا کروڑہا روپیوں کا نقصان کرنے والے مل مالکین کے پاس سے رقم واپس حاصل کرکے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹریشن کرنے کی ایم ایل اے بودھن نے سی ایم سے خواہش کی۔ شکیل عامر نے کمشنر پولیس ضلع نظام آباد ناگاراجو سے چاول کی بلیک مارکیٹنگ روکنے خصوصی ٹاسک فورس ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔