حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین عمران پرتاپ گڑھی نے ارشد شیخ کو حیدرآباد میناریٹیز ڈپارٹمنٹ کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ تعمیل کی گئی۔ عمران پرتاپ گڑھی نے سمیر ولی اللہ کی جگہ ارشد شیخ کا تقرر کرتے ہوئے مینارٹیز ڈپارٹمنٹ کے ریاستی صدرنشین شیخ عبداللہ سہیل اور انچارج میناریٹیز ڈپارٹمنٹ فرحان اعظمی کو اطلاع دی ہے۔ر