اروشی روتیلا کی نسیم شاہ کو سالگرہ پر مبارکباد

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ان کی سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔ نسیم شاہ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستانی اداکارہ نے فاسٹ بولرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصویر پر انہیں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر مبارکباد دی۔اروشی روتیلا کی جانب سے مبارکباد کے پیغام پر نسیم شاہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب اس سارے معاملے پر انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ نسیم شاہ کی بیسویں سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے ہوٹل میں منائی گئی تھی جس کے بعد سے ہی دنیا بھر سے انہیں مبارکبادی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔نسیم شاہ اس وقت پاکستانی فاسٹ بولنک شعبہ کے اہم رکن ہیں