اروناچل اور ناگالینڈ کے کچھ حصے کشیدہ

   

نئی دہلی :مرکزی وزارت داخلہ نے شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ اضلاع کے علاقوں کو مسلح افواج کے خصوصی اختیارات قانون (افسپا) کے تحت چھ ماہ کے لیے بد امن علاقے اعلان کیا ہے ۔وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کے کچھ اضلاع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد، انہیں مسلح افواج کے خصوصی اختیارات ایکٹ 1958 کی دفعہ 3 کے تحت کو اگلے چھ ماہ کے لیے بد امن علاقہ اعلان کیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق، دیما پور، نیو لینڈ، چوموکیدیما، مون، کیفیر، نوکلاک، پھیک، پیرین، زونہیبوٹو اضلاع اور ناگالینڈ کے کوہیما ضلع کے کھوجاما، کوہیما شمالی، کوہیما جنوبی جوبازا اور کیجوچو کے علاقوں کو 6 ماہ کے لیے بد امن اعلان کیا ہے ۔