اروناچل پردیش میں کورونا کے تیسرے معاملے کی تصدیق

   

ایٹا نگر 28مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اروناچل رپدیش میں کورونا انفیکشن کا ایک اور معاملہ سامنے آنے سے ریاست میں متاثرین کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔ریاست میں اس وقت اس وائرس کا ایک سرگرم معاملہ ہے جبکہ دو لوگ اس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست کے ہیلتھ سکریٹری پی پرتیبن نے یو این آئی کو بتایا کہ چنئی سے آنے والے شخص کی بدھ کے روز کورونا جانچ کی گئی جس میں وہ پازیٹیو پایا گیا۔