دہلی چیف منسٹر نے کہاکہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ غلط ہے‘ایسے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔یہاں پر امن او راتحاد ہونا چاہئے۔
احمد آباد۔عام آدمی پارٹی (اے اے پی) قومی کنونیر اروند کجریوال نے مہارشٹراکے امرواتی اور راجستھان کے اودئے میں پیش ائے واقعات کی مذمت کی۔
کنہیا کمارنامی ایک ٹیلر کا 28جون کے روز اودئے پور میں دن دھاڑی دوکان میں دو شخص داخل ہوئے اور اس کاسرقلم کردیا‘ وہیں امروتی میں 21جون کے روز متعدد لوگوں نے امیش کولہی نامی ایک میڈیکل اسٹور مالک کا قتل کردیاتھا۔
اس واقعہ پر دہلی چیف منسٹر نے کہاکہ ”جو کچھ ہورہا ہے وہ غلط ہے‘ مذکورہ ملک ایسے آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔ یہاں پر امن او راتحاد ہونا چاہئے۔ میں ا س کی مذمت کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ ملزمین کو سخت سزا دی جائے گی“۔
انہوں نے ملک میں پیش آنے والے غیرانسانی واقعات کے متعلق سوال اٹھائے جانے کی بات کرتے ہوئے کہاکہ ”انگلیا ں اٹھانے سے کچھ نہیں ہوگا‘ ضروری یہ ہے کہ تمام حکومتیں اورلوگ ملکر ملک کے حالات میں بہتری لانے کاکام کریں“۔
عام آدمی پارٹی کی 2022کے گجرات اسمبلی انتخابات میں جیت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے دہلی چیف منسٹر نے کہاکہ ”گجرات میں اے اے پی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔بی جے پی کے 27سالوں سے لوگ تھگ گئے ہیں۔
بی جے پی یہ سونچ رہی ہے کہ کانگریس اس کو بدل نہیں سکتی ہے اسی وجہہ سے ان کا تکبر بڑھ گیاہے۔ اس وقت لوگوں کی امید اے اے پی کی جانب ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ 7000سے زائد افس بیریرس کی آج حلف مقرر ہے‘ اتنے بڑے پیمانے پر وسعت ایک اہم معاملہ ہے اور ”گجرات کا عا م آدمی اے اے پی کو ایک امید کی کرن کے طور پردیکھ رہا ہے اور لوگ اے اے پی ے جڑرہے ہیں۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ گجرات میں اگلی حکومت اے اے پی کی ہوگی“۔اس وقت اے اے پی گجرات کی امید کو اڑان ملی جب 2021فبروری میں سورت میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) انتخابات میں بی جے پی93سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی‘وہیں اے اے پی کو 27سیٹیں جبکہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔