اروند کجریوال کورونا سے متاثر، خود کو کیا آئیسولیٹ

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال عالمی وباء کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کجریوال نے آج ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ‘‘ میں کورونا پازیٹو ہو گیا ہوں ۔ ہلکی علامات ہیں ۔ خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا۔ جو لوگ جو گزشتہ کچھ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ، براہ کرم وہ خود کو آئیسولیٹ کر لیں اور اپنا ٹسٹ کرا لیں ۔ وزیراعلیٰ نے پیر کے روز دہرادون میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔ اس سے پہلے اتوار کو لکھنؤ میں ایک ریلی بھی کی تھی۔دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ اب دہلی میں پھیل چکا ہے اور تقریباً 81 فیصد کیسز اومی کرون ویرینٹ کے آرہے ہیں ۔