ارٹیکل35اے پر جموں کشمیر انتظامیہ کا رویہ تبدیل‘ کہاکہ ’’ صرف منتخب حکومت کا ہی کوئی موقف ہوسکتا ہے‘‘۔

,

   

گورنر انتظامیہ نے کے اہم ترجمان اور سینئر بیورکریٹ روہت کنسال نے ارٹیکل 35اے میں تبدیل کئے جانے کے متعلق تمام قیاس آرائیوں پر توقف لگادیا۔ انہوں نے جموں کشمیر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں اور بے بنیاد اور غیرضروری خبروں سے پریشان نہ ہوں۔

جموں۔ارٹیکل 35اے میں بدلاؤ کے جانے کے متعلق مسلئے پر جموں کشمیر انتظامیہ کے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں ائے ہے۔ انتظامیہ نے تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے کہاکہ منتخب حکومت ہی اس معاملے پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف رکھنے کی اہل رہے گی۔

بتادیں کے ارٹیکل35اے کے قانون پر اس ہفتہ سپریم کورٹ میں سنوائی ہوسکتی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس کے ذریعہ اس قانون میں تبدیلی لاسکتی ہے۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر بیوورکریٹس روہت کنسل نے کہاکہ ’ سپریم کورٹ میں ارٹیکل 35اے پر سنوائی کوٹالنے کی درخواست پر ریاست حکومت کا رخ ویسا ہی ہے کہ جیسا11فبروری کو دی گئی درخواست میں تھاکنسال اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا اس متنازعہ موضوع پر گورنر انتظامیہ کا موقف میں کوئی بدلاؤ آیاہے۔

گورنر انتظامیہ کے اہم ترجمان مقرر کئے گئے روہت کنسال نے جموں کشمیر کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہہ نہ دیں اور غیرمصدقہ اور بے بنیاد خبروں سے پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ادھی ادھوری خبروں اورغیرمصدقہ اطلاعات سے لوگ گھبراہٹ کاشکار نہ بنیں۔

ان میں سے زیادہ تر خبر غیرمصدقہ ہیں۔غور طلب ہے کہ جموں کشمیر حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں ارٹیکل 35اے کے دستوری حقیقت کو چیالنج دینے والے ایک درخواست پر فوری سنوائی کو روک لگانے کے لئے تمام فریقین کے بیچ ایک نوٹس جاری کرنے کی مانگ کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کوئی منتخب حکومت نہیں ہے۔ ارٹیکل35اے کے تحت جموں کشمیر حکومت ریاست کے لوگوں کو مکمل شہری کا درجہ فراہم کرتی ہے۔ اس قانون کولے کر پچھلے طویل وقت سے تنازعہ ہے اور اس پر کئی طرح کی بیان بازیاں ہوتی رہی ہیں۔

ماناجارہا ہے کہ مرکز ی حکومت فوری طور سے اس قانون پر سنوائی چاہتی ہے۔ ارٹیکل 35اے کے تحت جموں کشمیر کے باہر کا کوئی بھی شخص یہاں پر جائیداد خریدنے کے اہل نہیں رہتا۔ساتھ ہی یہاں کی خواتین کے ساتھ شادی کے بعد اس کی جائیداد پر اپنا حق نہیں جما سکتا ہے۔ یہ ریاست کے لوگوں کو خصوصی درجہ فراہم کرتا ہے۔