کولکاتہ : بینک شال کی ایک عدالت نے جمعہ کو بنگال کے سابق وزیر پارتھا چٹرجی اور ان کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کو بنگال ٹیچر گھوٹالہ کیس میں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب انہیں 18 اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے پارتھ اور ان کی قریبی ساتھی ارپیتا ایس ایس سی بھرتی گھوٹالہ کیس میں کولکاتہ کی سٹی سیشن کورٹ پہنچے تھے۔