ابوظہبی: ارینا سبلینیکا نے متواترتیسرا خطاب جیت لیا جیسا کہ انہوں نے ابو ظہبی اوپن کے فائنل میں حریف ویرونیکا کودیرمیٹوا کو راست سٹوں میں 6-2, 6-2 سے شکست دی ۔یہ انکی متواتر 15 کامیابی ہے ۔قبل ازیں انہوں نے سیمی فائنل میں ماریا سکاری کو راست سٹوں میں 6-3, 6-2 سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صحیح چیزوں پر توجہ مرکوز کررہی ہیں تاکہ فتوحات کا سلسلہ برقرار رہ سکے۔ یاد رہے گزشتہ سیزن انہوں نے اوسٹراوا اور لنز میں انڈور خطابات جیتے تھے علاوہ ازیں نئے سیزن میں انہوں نے ابو ظہبی کے خطابی مقابلے میں بھی ایک آسان کامیابی بھیحاصل کرلی ہے۔ ۔ ابوظہبی میں وہ خطاب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی درجہ میں وہ 7 ویں مقام پر پہنچ جائیں گیں۔