اسدالدین اویسی نے دیا حکومت کو انتباہ- این پی آر-این آرسی لائے گی حکومت تو سامنے آئے گا دوسرا شاہین باغ

,

   

نئی دہلی: اترپردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے پوری تیاریوں میں مصروف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے زرعی قانون کی طرح مرکز کی مودی حکومت سے این پی آر اور این آر سی جیسے قوانین پر بھی قدم واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسدالدین اویسی نے ساتھ ہی وارننگ آمیز لہجے میں کہا، ’اگر حکومت این پی آر اور این آرسی قانون لائے گی تو ہم ایک اور نیا ’شاہین باغ‘ کھڑا کردیں گے‘۔ واضح رہے کہ این آر سی اور سی اے اے قانون کی مخالفت میں 2019-20 میں راجدھانی دہلی واقع شاہین باغ میں کافی لمبا احتجاجی مظاہرہ چلا تھا۔