اسدالدین اویسی نے نوپور شرما او رجندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

,

   

ارونگ آباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے گستاخ نوپور شرما اور نوین کمار جندال کے خلاف ایک جرم درج کئے جانے کی مانگ اور دنوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ مرکزی مہارشٹرا کے لاتور میں رپورٹرس سے انہوں نے کہاکہ عالمی ممالک کی ان کے بیانات پر ناراضگی کی وجہہ سے بی جے پی نے ایک سابق ترجمان شرما اور جندال کو پارٹی سے برطرف کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمارے ناراضگی یہ ہے کہ ملک میں رہنے والے مسلمانوں کی ناراضگی پر وزیراعظم (نریند ر مودی) توجہہ نہیں دیتے ہیں۔ مگر جب خارجی ممالک سے سوشیل میڈیاپر جب ناراضگی پیش ہوئی تو کاروائی کی گئی ہے“۔

شرمااو رجندال کانام لئے بغیر اویسی نے اشارہ کیا کہ مبینہ ریمارکس کے دس دنوں بعد بی جے پی نے کاروائی کی ہے۔ اے ائی ایم ائی ایم سربراہ نے مزیدکہاکہ ”اگر تم سمجھتے ہوئے کہاکہ ان کے ٹوئٹس اور زبان کا غلط استعمال ہوا ہے تو حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ ایک مقدمہ ان کے خلاف درج کرے اور انہیں گرفتار کریں‘ پھر انصاف ہوگا“۔

انہوں نے کہاکہ یہ دونوں قائدین کی ’چھ یا اٹھ ماہ دوبارہ باز آبادکاری“ نہیں ہونی چاہئے۔نوپور شرما کو ملنے والی دھمکیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے اویسی نے دعوی کیاکہ یہ بی جے پی ہی تھی جس نے ان کے برطرفی کے مکتوب میں ان کا پتہ شائع کیاتھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”کسی کو قانون نہیں توڑ نا چاہئے“۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ جب ایک اداکارہ (کیتکی چیتالا پر) کہاکہ این سی پی چیف شرد پوار کے خلاف بولتی ہیں تو انہیں گرفتار کرلیاجاتا ہے‘ لہذا مہارشٹرا حکومت کو اسی طرح نوپورشرما کو ریاست لانے اور اس کے خلاف بھی کاروائی کرنا چاہئے۔

اویسی نے کہاکہ ہندوستان خلیجی ممالک سے تیل برآمد کرتا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف کاروائی میں اشتراک کرتا ہے او رحال ہی میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ بھی کیاہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”وزیراعظم نے یہ تمام ایک لائن بنائی ہے“۔ انہو ں نے الزام لگایاکہ بی جے پی نے ”نفرت کاایکو سسٹم‘‘ بنانے میں کردار ادا کیاہے۔ کئی مسلم ممالک بشمول خلیجی خطے کے ممالک نے احتجاج درج کرایاہے او رشرما او رجندال کے مبینہ توہین آمیز ریمارکس تنقید کرتے ہوئے بیانات جاری کئے ہیں