اسدالدین اویسی نے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو سے این پی ار پر روک لگانے کا کیا مطالبہ

   

حیدرآباد: مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حالیہ کابینہ کے اجلاس میں قومی آبادی کے رجسٹر پر اپنی خاموشی توڑ دی ہےاور وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ سے فوری طور پر این پی آر کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

YouTube video

اسدالدین اویسی جو لوک سبھا جو حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن ہیں، پچھلے کچھ ہفتوں سے شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ وہ حیدرآباد کے علاوہ مہاراشٹر اور کرناٹک کے شہروں میں بھی عوامی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اس کالے قانون پر تنقید کی ہے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ نے پیر کے روز اپنی پارٹی کے صدر دفتر دارالسلام میں میڈیا سے گفتگو کی اور مختلف امور پر سوالات اٹھائے۔ این پی آر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران انہوں نے درخواست کی تھی کہ تلنگانہ حکومت نے این پی آر پر بریک لگائیں۔ “میں حکومت اور کابینہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں تلنگانہ کے وزیر اعلی سے بھی گزارش اور درخواست کروں گا کہ ریاست کیرالہ نے این پی آر پر رک رکھی ہے ، ہم درخواست کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ تاریخی فیصلہ لیں گے اور این پی آر پر بھی روک لگائیں گے۔ کیونکہ این پی آر کا مردم شماری سے کوئی رشتہ نہیں ہے ۔

انہوں نے جاری کردہ ویڈیوز کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ مبینہ طور پر دہلی کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی سے جس نے طلباء پر پولیس کی بربریت ظاہر کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ دہلی پولیس کے خلاف بربریت کے الزام میں ایف آئی آر کیوں درج نہیں کی گئی ہے۔