اسد الدین اویسی کا اندھراپردیش میں سی اے اے کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب

   

کرنول: آندھرا پردیش میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مہاتما گاندھی اور بی آر امبیڈکر کے حقیقی پیروکار شہریت کے قانون کی مخالفت کریں گے۔

اویسی نے اتوار کے روز کرنول میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی پارلیمنٹ کے 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا ہے، اس سے پہلے کبھی بھی پارلیمنٹ میں مذہب پر مبنی ایکٹ نہیں ہوا تھا۔ یہ ہمارے آئین کے بنیادی حقوق کے منافی ہے ۔

اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے اویسی نے کہا ، “جو شخص سی اے اے کے خلاف آواز اٹھائے گا وہ گاندھی اور امبیڈکر کا حقیقی عاشق اور پیروکار ہوگا۔ جو مودی اور شاہ کے خلاف آواز اٹھائے گا اسے سچے معنی میں ایک “مرد مجاہد” کہا جائے گا۔

اے آئی ایم آئی ایم رہنما نے اپنے ‘کاغذات نہیں دکھائیں گے’ کے بیان کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت مسلمانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

اویسی نے کہا کہ میرے پاس صرف یہ ملک ہے۔ میں اس ملک کو کبھی نہیں چھوڑوں گا اور اپنے کاغذات نہیں دکھاؤں گا۔ اگر کاغذات دکھانے کی بات آتی ہے تو ، ہم آگے آئیں گے اور آپ کو ہمارے دلوں میں گولی مارنے کو کہیں گے۔ ہمارے دلوں میں ہندوستان سے پیار ہے جسے آپ (حکومت) کبھی نہیں سمجھ سکتی ہے۔