دمشق ۔ 11 ستمبر (ایجنسیز) شامی حکام نے نو سابق ہوابازوں کو گرفتار کیا ہے جن میں تین بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق صدر بشار الاسد کے دورِ حکومت میں شامی شہروں اور قصبات کے خلاف مہلک بمباری کی مہمات میں حصہ لیا تھا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘سانا’ کے مطابق نگرانی کی کارروائی کے بعد مغربی صوبے لاذقیہ میں داخلی سکیورٹی فورسز نے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ان نو سابق پائلٹس کو حراست میں لیا گیا۔ ان پر کئی صوبوں میں “شامی عوام کے خلاف جنگی جرائم” میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔’سانا’ کے مطابق گرفتار کردہ ملزمان میں بریگیڈیئر جنرل منہل انور صالح، بریگیڈیئر جنرل سمیع ابراہیم محمود اور بریگیڈیئر جنرل غیاث علی شامل ہیں۔