اسرائیلی افواج نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا : وزارت

,

   

راکٹ حملوں کے جواب میں کارروائی کا ادعا۔ دو راکٹس مارگرانے کا بھی دعویٰ
غزہ سٹی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی سپالیوں نے شمالی غزہ پٹی میںتین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ فلسطینی وزارت صحت نے یہ بات بتائی جبکہ چند گھنٹے قبل ہی پابندیوں والے علاقہ سے اسرائیل پر راکٹس داغے گئے تھے ۔ وزارت نے کہا کہ ایک اور فلسطینی کو گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد علاج کیلئے دواخانہ میںشریک کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر اور دبابے کی مدد سے مسلح مشتبہ افراد پر سرحد کے پار فائرنگ کی گئی تھی ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے صرف مشتبہ مسلح افراد کو دیکھا جو غزہ سے اسرائیل کی سمت سکیوریٹی باڑھ کی سمت بڑھ رہے تھے ۔ ہم نے ان پر فائرنگ کردی ۔ یہ تازہ ترین تشدد اس وقت پیش آیا ہے جبکہ فلسطینیوں نے حمس کے کنٹرول والے غزہ پٹی کے علاقہ سے جنوبی اسرائیل پر ہفتہ کی شام میں تین راکٹس داغے تھے ۔ اسرائیل نے ان راکٹس کے داغے جانے کا دعوی کیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کا یہ راکٹ حملہ 24 گھنٹے میں تیسرا حملہ تھا ۔ ان حملوں میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے اپنے پروجیکٹائیل کی مدد سے دو راکٹس کو درمیان ہی میں روک دیا تھا تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ تیسرے حملے کو کیوں نہیں روکا جاسکا ۔ ان راکٹ حملو ںکے بعد جنوبی شہر سڈیراٹ اور اس کے اطراف میں فضائی حملے کے سائرن بجادئے گئے تھے ۔ جملہ کو بھی فلسطینیوں نے غزہ میں سڈیراٹ پر راکٹ داغا تھا جس کے تعلق سے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ 12 جولائی کے بعد سے پہلا حملہ تھا ۔ اس کے جواب میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں ہفتہ کی صبح اولین ساعتوں میں کم از کم تین نشانوں پر مبباری کی تھی تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔ فلسطینی سکیوریٹی ذرائع نے یہ بات بتائی گئی تھی ۔ ان حملوں کے نتیجہ میں بیت حنون میں ایک حما کے پوسٹ کو نقصان پہونچا تھا ۔ اس کی تفصیل کا تاہم علم نہیں ہوپایا تھا ۔