اسرائیلی انٹلی جنس اہلکار انڈین ٹی وی اینکر کیساڑی کو فلسطینی جھنڈا سمجھ بیٹھا

   

نئی دہلی : جنگ بندی سے متعلق عالمی برادری کے دباؤ پر اسرائیلی حکومت کی بوکھلاہٹ عیاں ہونے لگی ۔ انڈین ٹی وی پر اسرائیلی انٹلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار فیڈرک نے میزبان کی ساڑی کو فلسطینی جھنڈا سمجھ لیا ۔ سوشل میڈیا پر بھارتیچینل کی وائرل ویڈیو میں اسرائیلی انٹلی جنس اسپیشل فورسز کے اہلکار فیڈرک کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ آپ فلسطینی پرچم والا لباس پہنے ہوئے ہیں مگر جان لیں کہ اسرائیلی پرچم غالب رہے گا ، اسی لئے میں نے نیلے اور سفید رنگ کا لباس پہنا ہے ۔اسرائیلی اہلکار کے اعتراض پر میزبان نے اسرائیلی مہمان کو لاجواب کردیا اور کہا کہ اس کپڑے کو ساڑھی کہتے ہیں اور یہ میری دادی کی ہے ، اگر وہ آج زندہ ہوتیں تو 105برس کی ہوتیں ۔ اسرائیلی اہلکار نے ٹوکا کہ یہ کسی اور موقع کیلئے سنبھال کر رکھیں تو میزبان ٹی وی اینکر نے جھڑک دیا اور کہا کہ میں کسی کے ڈکٹیشن پر نہیں چلتی کہ کیا پہننا ہے اور کہا کہنا ہے ۔یہ میں جانتی ہوں میں صرف سچ بیان کرتی ہوں اور سچ کے مختلف زاویہ ہوسکتے ہیں ، اگر ایک موقف اسرائیل کا ہے تو دوسرا غزہ کا بھی ہے ۔