اسرائیلی بمباری میں ننھا زخمی، چہرہ پر 200ٹانکے لگے

   

غزہ: کچھ روز غزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی بمباری میں خاندان کے 10 افراد کھونے والا ایک سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا تھا، علاج کے دوران اس کے چہرے پر 200 ٹانکے لگے ، بچے کی دردناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے ۔الجزیرہ کے مطابق ایک ہفتہ قبل غزہ کے شہر رفح میں ایک سالہ بچہ سناد العربی کے گھر کو اسرائیل نے بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، اس حملے میں ان کے خاندان کے 10 افراد بھی شہید ہوگئے ۔فوری علاج کے دوران بچے کا بایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا جبکہ ڈاکٹرز کو مجبوراً اس کی زبان کا ایک حصہ بھی کاٹنا پڑا۔