اسرائیلی جارحیت کیخلاف لندن اور پیرس میں زبردست احتجاج

,

   

لندن : فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔لندن میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئے اور اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کے حساب کا مطالبہ کیا۔لندن میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر بھی احتجاج کیا گیا اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔بمباری رکنے کے بعد فلسطینیوں کی تباہ حال گھروں کو واپسی، ملبے سے مزید 5 لاشیں نکال لی گئیںپیرس سمیت فرانس کیکئی شہروں میں بھی ہزاروں افراد فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے اور فرانس سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔