اسرائیلی حملہ: ہزاروں منجمد ’آئی وی ایف‘ ایمبریو تباہ

   

یروشلم : ماہ دسمبر میں ایمبریولوجی کلینک پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مائع نائٹروجن ضائع ہوگئی۔ مائع نائٹروجن کے پانچ ٹینک کلینک میں موجود تھے۔ اسرائیلی بمباری کے اس واقعہ کے اثرات بہت دور رس ہیں۔اسرائیلی بمباری کی وجہ سے مائع نائٹروجن بخارات بن کر ہوا میں تحلیل ہوگئی۔ جبکہ نائٹروجن ٹینکوں کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے 4000 ایمبریوز اور 1000 ‘ان فرٹیلائزڈ ایگ’ تباہ ہوگئے۔ اسرائیلی بمباری کا یہ واقعہ الباسمہ آئی وی ایف مرکز میں پیش آیا۔نائٹروجن ٹینکوں میں موجود جنین فلسطینی جوڑوں کے لیے آخری امید تھی۔ جو اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دم توڑ گئی ہے۔73 سالہ ماہر امراض نسواں ابہاء الدین غالیینی نے کہا ‘5000 ہزار ممکنہ زندگیوں کا نقصان والدین کے لیے کیا حیثیت رکھتا ہے، اسے ہم جانتے ہیں۔ نیز مستقبل میں اس کے کیا اثرات ہوں گے اس سے بھی بخوبی واقف ہیں’ بہاء الدین غالیینی نے 1997 میں اپنا کلینک شروع کیا تھا۔