ایک 11سالہ فلسطینی لڑکی‘ جس نے اپنا ہاتھ اور دونوں پاؤں غزہ میں پیش ائے حالیہ اسرائیلی حملہ میں گنوادئے ہیں‘ اس کا ترکی میں علاج کیاجائے گا۔
اسلامی مزاحمت تحریک حماس نے منگل کے روز اعلان کیاہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے زخمی فلسطینی لڑکی رحاف سلمان کے ترکی میں علاج کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
مذکورہ تحریک کے لیڈر اسماعیل ہانیہ نے تیزی کے ساتھ ردعمل پر ترکی صدر کا شکریہ ادا کیاہے
الجزیرہ کے مبشر سے ایک انٹرویو میں رحاف سلمان نے ترکی کے سفر کی خواہش کا اظہار کیاتاکہ مصنوعی اعضاء کی پیونداری کرائی جاسکے۔
انٹرویوکے دوران رحاف نے کہاکہ ”علاج کے لئے میں بیرونی ملک‘ ترکی جانے کی امید کرتی ہوں‘ اور میں پینٹر یانرس بننے تک ڈرائنگ یالکھنے کے لئے واپس آسکتی ہوں“
ہفتہ کے روز رحاف سلمان مقبوضہ دستوں کے میزائیل حملے میں جو ان کے گھر کونشانہ بناکر کیاگیاتھا شدید زخمی ہوگئی تھیں‘ جس کی وجہہ سے ان کے تین اعضاء ضائع ہوگئے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رحاف سلمان کے بھائی محمد سلمان بھی ”شمالی غزہ پٹی میں جابالیا میں اسرائیلی راکٹ داغے جانے کی وجہہ سے زخمی‘’ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی وزرات صحت کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 44فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں‘ جس میں 15بچے شامل ہیں اور360دیگر بھی مختلف چوٹوں کے ساتھ زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل دھاوے غزہ پٹی میں جمعہ 5اگست کے روز سے شروع ہوئے اور مسلسل تین روز تک جاری رہے اور اتوار 7اگست کے روز جنگ بندی کے معاہدے کے ساتھ اس کو روکاگیاہے۔