اسرائیلی دستوں کے ساتھ جھڑپوں میں 70سے زائد فلسطینی ہوئے زخمی۔ ریڈ کریسنٹ

,

   

مذکورہ اقوام متحدہ نے مغربی کنارہ میں اسرائیلی بازآبادکاریوں کو غیر قانونی تسلیم کیاہے۔
تل ابیب۔مقبوضہ مغربی کنارہ میں اسرائیلی دستو ں کے ساتھ جھڑپوں میں 74فلسطینی زخمی ہوئے ہیں‘ مذکورہ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے یہ بات بتائی ہے۔

نابلس شہر کے جنوبی علاقے میں جھڑپوں کی شروعات ہوئی ہے جہاں پر یہودی آبادکاری عالمی قوانین کی خلاف ورزی میں تعمیر کی جارہی ہے۔

مذکورہ اقوام متحدہ نے مغربی کنارہ میں اسرائیلی بازآبادکاریوں کو غیر قانونی تسلیم کیاہے۔

اسرائیل کے دفاعی دستوں نے اسپتونیک کو بتایا کہ سینکڑوں فلسطینیوں نے ٹائر جلائے تعمیراتی مقام پر حفاظتی انتظامات پر تعینات نے رکاوٹیں کھڑا کرنے کاکام کیاہے۔

احتجاج کو توڑنے کے لئے فوج نے ہجوم پر قابو پانے کی تکنیک کا استعمال کیاہے۔