اسرائیلی صدر کے دورہ پر ترک عوام برہم

   

استنبول : ترکی میں سیکڑوں افراد کی نے اسرائیلی صدر کے دورہ انقرہ کے خلاف احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکڑوں افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانہ کے باہر جمع ہوکر نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قاتل کو ترکی نہیں آنے دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ترک صدر نے اسرائیلی صدر کے دورہ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا 12 سال بعد انقرہ اور تل ابیب کے تعلقات میں دوبارہ بہتری آرہی ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق ترک صدر اردغان کی جانب سے تل ابیب سے مراسم بحال کرنے کے اعلان پر عوام میں بے چینی بڑھنے لگی ہے۔ اس سے قبل صدر اردغان نے عالمی فورم پر کھل اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔