اسرائیلی طیاروں کا حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب غزہ پٹی کے جنوبی حصے میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق، حماس کی ایک راکٹ فیکٹری اور ایک فوجی پوسٹ کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔خبر کے مطابق، اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے علاقے میں دیگر اہداف پر بھی گولہ باری کی۔ابھی تک اس بمباری کے نتیجے میں نقصان کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے ہفتے کی صبح غزہ پٹی سے دو راکٹ داغے جانے کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔یہ راکٹ اطلاعات کے مطابق تل ابیب کے قریبی ساحل کے قریب سمندر میں گرے تھے۔