یروشلم : اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اپنے چھاپوں میں 2 فلسطینیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیاہے۔فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے علی الصبح جنین ریفیوجی کیمپ پر چھاپہ مارا۔فلسطینی سرکاری ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فوجیوں کے ہمراہ چھا پہ مارا اور بعد میں علاقے میں اسنائپرزکومتعین کردیا ہے۔