اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، مزید 137 فلسطینی شہید

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ میں خونریز کارروائیاں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران اِن حملوں میں مزید 137فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے ، خان یونس میں ہاسپٹل کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28473فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ امریکہ، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت بغیر کسی نتیجہ ختم ہوگئی۔