بیروت: اسرائیلی فوج کے مطابق ڈویڑن 146 کی فورسز نے کل پیر کے روز جنوبی لبنان کے مغربی سیکٹر میں حزب اللہ تنظیم کے اہداف اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کیلئے ہدفی نوعیت کی محدود زمینی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ یہ بات آج منگل کے روز جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔اسرائیلی فوج نے پیر کی شام سے ملک کے شمال میں چار علاقوں کو فوجی علاقہ قرار دے کر بند کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ اس کے جائزے کے مطابق لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائیاں ابھی تک محدود ہیں۔