اسرائیل اور بائیڈن الشفا ہاسپٹل پر حملہ کے ذمہ دار:حماس

,

   

غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفا پر اسرائیلی فوج کے حملے کے لئے اسرائیل اور امریکی صدر جو بائیڈن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ اداروں کے اس بیان جس میں اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کی حمایت کی گئی تھی کہ الشفا کمپلیکس میں عسکریت پسند موجود ہیں نے اسرائیلی فوج کو ہسپتال پرحملے کا گرین سگنل دیا اور اس نے اپنی کارروائی کے دوران ہسپتال میں موجود عملے ، ڈاکٹروں ، مریضوں ، زخمیوں اور عام لوگوں کا قتل عام کیا۔عالمی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے متعدد اداروں نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ حماس اپنی مزاحمتی کارروائیوں میں ہسپتالوں کو استعمال کر رہا ہے۔