اسرائیل اور غزہ میں ہر طرح کے تشدد کی مذمت

,

   

منصفانہ فلسطینی کاز کی حمایت ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی مندوب
نئی دہلی ۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی میںاضافہ کے دوران ہندوستان نے آج کہا کہ وہ اسرائیل اور غزہ میں ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہے ۔ مشرق وسطی کی صورتحال پر ایک کھلے مباحث کے دوران ہندوستانی سفیر ٹی ایس تری مورتی مستقل مندوب اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے کہا کہ ہندوستان غزہ سے راکٹ فائرنگ اور اسرائیل کی جوابی فائرنگ کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد سے اموات ہوئی ہیں اور خواتین و بچے بھی فوت ہوئے ہیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے کہا کہ ہم دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو فروغ دینے والے اقدامات سے گریز کیا جائے ۔ علاوہ ازیں یکطرفہ طور پر صورتحال کو بدلنے بشمول مشرقی یروشلم اور اطراف کے موقف کو بدلنے سے گریز کیا جائے ۔ تری مورتی نے کہا کہ ہندوستان منصفانہ فلسطینی کاز کی حمایت بھی کرتا ہے ۔ تری مورتی نے کہا کہ ہندوستان اسرائیل میں اپنی شہری سومیہ سنتوش کی ہلاکت کے ساتھ تمام عامش ہریوں کی ہلاکت پر بھی افسوس رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی فریقین کو اب بات چیت کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے اور بات چیت کے ذریعہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی اور تشدد سے گریز کیا جانا چاہئے ۔